عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ پر جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ پر جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں اجلاس میں جے آئی ٹی ممبر کی شرکت۔ جائے وقوعہ کے آس پاس کے ڈی وی سی آرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ۔ گولیوں کے خول اور دیگر شواہد پنجاب فرانزک لیب بھیجے جائیں گے، جے آئی ٹی کی سفارش۔ مقتول کے زیر استعمال فونز کا کال ڈیٹا ریکارڈ کا تجزیہ بھی حاصل کیا جائیگا۔ کوئٹہ سی ٹی ڈی کی ٹیکنیکل ٹیم کو بھی کیس کی تفتیش میں شامل کیا جائیگا۔ عبدالرزاق قتل کیس کی جے آئی ٹی کی اگلی میٹنگ 14 جون کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں