فیصل آباد ، ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم،5افراد جاں بحق ،4زخمی

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں ستیانہ کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مسافر بس پاکپتن سے اسلام آباد جارہی تھی ۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیمیوں نے 5 جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیںجبکہ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں