چاغی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور منشیات برآمد کرلی گئی

چاغی (آن لائن) پاک افغان سرحد پر لیویز فورس کی بڑی کاروائی تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور منشیات برآمد کر لی اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کے کمانڈر کریم نوتیزئی کی سربرائی میں عیسی کور میں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاری میں استعمال ہونے والے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا جو کسی بھی تخریب کاری میں استعمال ہونے کے لئے رکھا گیا تھا لیویز کے مطابق کاروائی میں 2عدد میزائل گولے، 2عدد بارودی سرنگ ،ایل ایم جی کے 440 راونڈز، 100 ایئر کرافٹ راونڈز ،20 کلو افیون قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں