صوابی میں محکمہ ایکسائز کا اسد قیصر کے گھر چھاپہ، 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں
پشاور (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے گھر صوابی میں محکمہ ایکسائز کا چھاپہ۔ ایکسائز نے اسد قیصر کے گھر چھاپے میں 2 لگژری گایاں قبضے میں لے لیں۔ اس حوالے سے اسد قیصر نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر پر غیر قانونی چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران اہلکار میرے گھر سے 2 گاڑیاں لے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تما مقدمات میں ضمانت کے باوجود چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین یک بالادستی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


