پنجگور، بونستان کے مکینوں نے واپڈا کی بدمعاشی کیخلاف احتجاجاً شاہراہ بند کردی

پنجگور (آن لائن) یونین کونسل دازی بونستان کے علاقے مکینوں نے واپڈا کی بدمعاشی کے خلاف سی پیک N85 روڑ کو سرسانڈ کے مقام پر احتجاجا ًبند کردیا روڑ کی بندیش سے گوادر تربت اورماڑہ پسنی مند سے پنجگور کوئٹہ جانے والے چھوٹے بڑے مسافر و مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر بچے بوڑھے ہر طرح کے لوگ شدید گرمی میں بے حال ہوگئے احتجاجی مظاہرین کا کہناہے کہ پورے پنجگور میں گزشتہ نیم سال سے بجلی نہیں ہے کبھی ٹاورز گرنے کے بہانے ہفتوں بجلی نہیں کبھی کبھی فالٹ کبھی گریڈ میں فالٹ مختلف حیلے بہانوں سے بجلی کو گزشتہ نیم سال ہوئے ہیں کہ بند ہے لیکن بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی بل بھیجا جارہا ہے اسی بل و مقروض کے نام پر پورے شہر کی بجلی کو بند کردیا گیا ہے اگر کوئی بجلی ناجائز استعمال کررہا ہے تو ان پر کاروائی کرے لیکن افسوس جو قانون کے مطابق چل رہا ہے انہیں خواہ مخواہ تنگ کیا جارہا ہے پنجگور واحد ضلع ہے جس کی لوڈشیڈنگ مکران کے دیگر اضلاع سے زیادہ ہے اور بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہے جو کسی بھی برقی آلات کو چلانے کا اہل نہیں ہے بجلی سہولت کے بجائے برقی آلات کو جلارہی ہے جب بھی جون کا مہینہ آجاتاہے واپڈا کی بدمعاشیاں شروع ہوجاتی ہیں جب تک محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست نہیں کرے گا احتجاج جاری رہے گا واضح رہے آخری اطلاع تک نہ محکمہ واپڈا کے زمہ دار احتجاج پر گئے نہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ذمہ دار گیا عوام روڑ کے اس پار اس پار کے ٹریفک میں پھنس کر شدید گرمی میں بغیر پانی کے لوگ شدید پریشان ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں