بحیرہ عرب سے آنے والی لاشوں کو اورماڑہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

اورماڑہ(یو این اے )اورماڑہ: پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے آنے والے مشکوک بکسے میں برآمد کی گئی دونوں افراد کی لاشوں کو پولیس کی جانب سے ان کے ورثا سے رابطے کے بعد انکی رضامندی سے اورماڑہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ دونوں افراد کی نمازِ جنازہ مولانا مفتی محمد امین صاحب نے پڑھائی، نمازِ جنازہ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اورماڑہ محفوظ بلوچ، وائس چیئرمین سلیمان دولت بمعہ کونسلران، انتظامیہ اور علاقائی معززین و معتبرین سمیت درجنوں لوگوں نے شرکت کی۔ درجنوں لوگوں کی موجودگی میں دونوں افراد کو اورماڑہ کے مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے ملنے والی دونوں افراد کی لاشوں کے ورثا سے باقاعدہ رابطہ ہوا ہے، ان کی رضامندی سے لاشوں کو اورماڑہ قبرستان دفنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم پدی زر کے ساحل پر ملنے والے مشکوک بکسے میں پڑی دونوں افراد کی لاشیں الحکیمی نامی کشتی کی کلاسیوں کی بتائی گئی ہیں جو حال ہی میں بحیرہ عرب میں لاپتہ ہوئی تھی، یاد رہے مشکوک بکسے میں لاشوں کے ساتھ عبدالحکیم کے نام کا ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں