کوئٹہ غیر محفوظ ہے، قدوس بزنجو کے رویے سے لگتا ہے وہ سیاست سے دستبردار ہورہے ہیں، تحریک جوانان پاکستان
کوئٹہ (این این آئی) تحریک جوانان پاکستان کے سر براہ عبد اللہ حمید گل نے کہا ہے کہ بلو چستان کی سیاست ایک نیا رخ اپنا رہی ہے، سیاست نفرت پھیلانے کا نام نہیں بلکہ محبت باٹنے کا نام ہے ،موجود ہ دور میں فوج کو بدنام کر نے ناکام کوششیں کی گئیں ،کوئٹہ میں امتیاز برینڈ کے افتتاح سے ثابت ہو رہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا فی حد تک بہتر ہو گئی ہے۔ گلزار امام شمبے کو اپنے کیے پر ندامت ہے، نوجوان گلزار امام شمبے سے سبق حاصل کر کے ملک کی بہتری کے لئے کام کریں، بلوچستان کے نوجوان جنہیں پاکستان سے تحفظات ہیں اور جو غیر ملکی ایما پر مسلح جدوجہد کررہے ہیں انہیں ہتھیار ڈال دینا چاہیے۔ حکومت بلو چستان کو بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،پانی کی قلت، سڑکوں کی تعمیر، ٹریفک کی صورتحال اور بھڑتے ہوئے جرائم پر قابو پا نے کے لئے اقداما ت اٹھا نے کی ضرورت ہے ،پو لیس کی عزت کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستانی ڈراموں میں پو لیس کی تذلیل نہ کی جائے۔ یہ بات انہوں نے صوبائی صدر سر دار سحر گل خان خلجی سمیت دیگر کے ہمراہ سیا سی رہنماءسر دار نعت للہ خلجی کی تحریک جوانون پاکستان میںشمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں تحریک جوانان پاکستان کو فعال کر نے کے لئے صوبائی صدر سر دار سحر گل خان خلجی نے اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی سیاست ایک نیا رخ اپنا رہی ہے جس میں تحریک جوانان پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے ، بلو چستان کے نوجوانوں ، وکلاءکے خوابوں پر توجہ دے رہے ہیں جس کی بدولت وکلاءکی بڑی تعداد نے بھی تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ گلزار امام شمبے سے سبق حاصل کر کے ملک کی بہتری کے لئے کام کریں،سیکورٹی فورسز ملک کی خاطر قر بانیاں دی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے 64فیصد علاقوں میں پو لیس کا کنڑول ہے ، آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخالق شیخ کی محنت کے بدولت پو لیس کانسٹیبلز کے بچوں کو تعلیم اور انہیں کیڈٹ کالجز میں داخلہ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کوئٹہ میں بارش کے بعد سڑکوں کی صوتحال دیکھ کر افسوس ہوا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، سڑکوں کی تعمیر، ٹریفک کی صورتحال اور بھڑتے ہوئے جرائم نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں آزادانہ طورپر اسلحے کی نمائش اور بلیک پیپر گاڑیوں سے عوام میں خوش و ہراس پھیل رہا ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسلحے کی نمائش اور بلیک پیپر گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ایران سے ستی بجلی حاصل کر نے کے لئے معاہدہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں امتیاز برینڈ کے افتتاح سے ثابت ہو رہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا فی حد تک بہتر ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان بجٹ میں بلو چستان پو لیس کی تنخواہوں کو دیگر صوبوں کے پو لیس اہلکاروں کے برابرکرے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں پو لیس کی وردی کے استعمال سے پو لیس کی تذلیل کی جا تی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پو لیس کی عزت کو برقرار رکھنے کے لئے ڈراموں میں پو لیس کی تذلیل نہ کی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاست نفرت پھیلانے کا نام نہیں بلکہ محبت باٹنے کا نام ہے ، پاکستان میں قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہو نا چاہیے ، فوج کے افسران کو بھی غیر قانونی کاموں پر سزائیں دی گئیں، موجود ہ دور میں فوج کو بدنام کر نے ناکام کوششیں کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کوئی مناق نہیں ہیں ۔انہوں نے تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت اختیار کر نے والے سر دار نعمت اللہ خلجی کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر تحریک جوانان کے صوبائی صدر سر دار سحر گل خان خلجی نے کہا کہ بلو چستان میں تمام سیا سی جماعتوں نے حکومتیں کی لیکن اسکے باوجود بلو چستان سب سے پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بارش کے بعد سڑکوں پر نالیوں پر پانی بہہ رہا ہے ، حکومت کی نا اہلیوں کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں کوئی نظام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی سڑکوں پر قبضے کرنا عام بن گیا ہے حکومت کوسڑکوں پر قبضے کر نے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کے رویہ سے لگتا ہے کہ وہ سیاست سے دستبر دار ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے سیا سی رہنماءسردار نعمت اللہ نے اپنی قوم کے ہمراہ تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان کے پلیٹ فارم سے بلو چستان کے عوام کی تر قی اور خاص کر خلجی قوم کی بہتری کے لئے موثر کر دار ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ سیا ست ذات کے لئے نہیں بلکہ قوم اور وطن کے لئے کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک جوانان پاکستان کے چیئر مین عبد اللہ حمید گل بلوچستان کی پسماند گی ، محرومیوں کے خاتمے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی بے عزتی نہیں کرنی بلکہ ملک کی خاطر قربانیاں دینی ہیں ۔


