جیکب آباد پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ، 12 خواتین سمیت 16 افراد گرفتار
جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد میں پولیس کا فحاشی کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 12 خواتین سمیت 16 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے فحاشی کے اڈوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 خواتین سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا، سول لائن تھانہ پولیس نے جانی دیرو چوک پر کارروائی کرتے ہوئے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں سٹی تھانہ کی پولیس نے صدر بازار میں واقع فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر 5 خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والی خواتین و مردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ سماجی برائیوں فحاشی، منشیات اور جوا کے اڈوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی ہیں۔
Load/Hide Comments


