بلاول کی دھمکی کام کر گئی، وزیر اعظم کی سندھ کے متاثرین سیلاب کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو کی دھمکی کام کر گئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ میں متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے 25ارب روپے کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رقم سندھ میں متاثرین سیلاب کی امداد پر خرچ ہو گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعے کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔
Load/Hide Comments


