پنجگور میں نادرا آفس لوگوں کے شناختی کارڈ بنانے میں ناکام ہوگیا، نیشنل پارٹی
پنجگور (آن لائن) نیشنل پارٹی ضلع پنجگور نے کہا کہ پنجگور کے واحد نادرا آفیس جوکہ پنجگور کے 12 لاکھ ابادی کو سہولت اور قومی شناختی کارڈ بنانے میں یکسر ناکام ہوگیا ہے پنجگور اور اسکے گردونواع کے عوام نادرا سینٹر پنجگور کی ناکام پالیسیوں سے شدید مشکلات کا شکار بن ہیں۔ حکام بالا اور نادرا سینٹر پنجگور نے فوری اقدامات اور عوام کو بروقت قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاموں کیلئے اقدامات نہیں کیے تو نیشنل پارٹی بھرپور احتجاج کریگی نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع پنجگور کی ابادی 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو دور دراز اور رقبے کے لہاز سے وسیع علاقوں پر مشتمل ہے پنجگور کے واحد نادرا سینٹرجو پنجگور کے ضلعی ہیڈ کواٹر چتکان سٹی میں واقع ہے سہولتوں کی عدم فراہمی سے پنجگور کے عوام کو بروقت اور فوری سہولت دینے میں ناکام ہوچکا ہے پنجگور کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری ایک قومی شناختی کارڈ بنانے اور فارم اور دیگر کاموں کیلئے بھاری رقم گاڈی ہوٹل کا کرایا برداشت کرکے ایک ایک مہینہ تک دربدر کی ٹھوکریں برداشت کررہے ہیں جو موجودہ وقت میں عوام کو مشکلات کا شکار بنا کر خوار و ذلیل کرنے کے مترادف ہے ضلع پنجگور میں قائم نادرا آفیس برائے نام کا ایک ادارہ بن گیا ہے نادرا سینٹرپنجگور کی کارکردگی کی وجہ سے عوام مشکلات کا سامنا کررہے ہیں مرد و خواتین بچے اس شدید گرمی کے موسم میں نادرا سینٹرپنجگور کے دفتر کا طواف کرکے ایک ایک مہینہ تک اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے انتہائی بیزار ہوچکے ہیں پھر بھی ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود انکی باری نہیں آتا ہے پنجگور کے نادرا سینٹرکیلئے صرف ایک گاڈی فراہم کی گئی ہے حالانکہ پنجگور میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سائلین آتے جو نادرا سینٹرکی عدم سہولتوں کی فراہمی اور زیادہ رش کے باعث انھیں واپس لوٹنا پڑتا ہے نادرا سینٹرپنجگور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے وبال جان اور زحمت بن گئی ہے ایک شناختی کارڈ بنانے کے لیے ایک فرد کو 2 سے تین مہینے درکار ہوتا ہے وہ بھی بغیر سفارش کے کسی کی باری نہیں آتا ہے اسکے باوجود 6 مہینہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے لیکن مرمت ریفرینگ کے بہانے بناکر عوام کو شکیل کیا جارہا ہے نادرا سینٹرپنجگور میں ایک گاڑی کے ذریعے دن میں صرف 10افراد کو بمشکل وقت مل جاتا ہے جو عوام کو انتہائی مشکلات سے دوچار کرنے کی حرکت ہے نیشنل پارٹی ضلع پنجگور نے نادرا کے اعلی ذمہ داروں وفاقی حکومت سے پنجگور میں مزید نادرا سینٹرکھولنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے اور نادرا آفیس پنجگور کے ذمہ داران کو پابند بنائیں کہ بلا وجہ عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ ترک کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔


