نوشکی کی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر بی این پی نے امیدواروں کا اعلان کردیا
نوشکی(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے نوشکی میر بابو رحیم مینگل نے ڈسٹرکٹ کونسل نوشکی کے مخصوص نشستوں کے لیے اتحادیوں کیساتھ صلاح مشورہ کرکے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت اتحادی انشا اللہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل کو آخری حد تک کامیابی سے عبور کریں گے ڈسٹرکٹ کونسل نوشکی کی مخصوص نشست ورکر کے لیے رہبر مل حاجی میر محمد مراد بادینی اور کسان کی مخصوص نشست کے لیے حاجی بشیراحمد گورگیج ہمارے امیدوار ہوں گے بحیثیت اتحادی ہم سب اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی کی طرف سے ورکر کی نشست کے لیے میر صادق علی جمالدینی حاجی میر محمد مراد بادینی کے حق میں اور بی این پی کی طرف سے کسان کی نشست پر سردار عزیز بادینی حاجی بشیر احمد گورگیج کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ممبر مل اور ورکر کی نشست کے امیدوار حاجی میر محمد مراد بادینی،حاجی بشیر احمد گورگیج،سردار عزیز بادینی پی ایس ٹو ایم پی اے میر عزیز بادینی ودیگر موجود تھے۔


