فیصل آباد،دو ٹرکوں کے درمیان تصادم ، 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ٹرکوں کے درمیان تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Load/Hide Comments