نادہندہ صارفین اور سرکاری محکموں بل ادا کریں، نہ دینے پر بجلی منقطع کردی جائیگی، کیسکو

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے تمام نادہندہ صارفین سمیت سرکاری محکموں اور زرعی صارفین کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کردیے گئے جس میں واضح کیاگیاہے کہ بلوں کی عدم دائیگی کی صورت میں تمام نادہندہ صارفین کے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کردئیے جائیں گے اوربلوں کی مکمل وصولیابی تک نادہندگان کے کنکشنز دوبارہ نہیں لگائے جائیں گے۔ اِس وقت ماہ مئی 2023تک کے بجلی بلوں کی مدمیں صوبائی حکومت اوراسکے ذیلی محکموں کے ذمہ مجموعی طورپرتقریباً 32789ملین روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں جس کی ادائیگی کے لئے کیسکونے صوبائی حکومت کے ماتحت تمام نادہندہ محکموں کو بجلی بلوں کی ادائیگی کے لئے نوٹس بھی بھیج دئیے ہیں جن میں گورنرہاو¿س کے ذمہ 15ملین روپے، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذمہ تقریباً19ملین روپے،محکمہ خزانہ 26ملین روپے، محکمہ پولیس کے ذمہ 1089ملین روپے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)16242ملین روپے، محکمہ تعلیم 6538ملین روپے، محکمہ صحت کے زمہ2696ملین روپے، صوبائی اسمبلی کے ذمہ تقریباً5ملین روپے، بلوچستان جوڈیشل اکیڈیمی 17ملین روپے، بلوچستان لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیولپمنٹ 362ملین روپے،محکمہ پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ تقریباً20ملین روپے، محکمہ لیبر اینڈمین پاورتقریباً 27ملین روپے،کمیونکیشن اینڈورکس (سی اینڈڈبلیو) تقریباً323ملین روپے، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ 30ملین روپے، بلوچستان کمشنرز43ملین روپے،ڈپٹی کمشنرز 973ملین روپے، محکمہ جیل 117ملین روپے، محکمہ زراعت 400ملین روپے، بلوچستان فوڈڈیپارٹمنٹ 71ملین روپے، محکمہ جنگلات وجنگلی حیات 59ملین روپے، محکمہ ماہی گیری (فشریز)124ملین روپے،ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ 133ملین روپے،اینمل ہسبنڈری59ملین روپے، ویٹرنیری 51ملین روپے، لائیواسٹاک اینڈڈیری کے ذمہ133ملین روپے، بلوچستان بلڈنگز 167ملین روپے، محکمہ سوشل ویلفیئر108ملین روپے، محکمہ واساکے ذمہ 267ملین روپے اور گوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ تقریباً33ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں علاوہ ازیں وفاقی حکومت اور ا±س کے ذیلی محکموں کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں ماہ مئی 2023ءتک بقایاجات واجب الاداہیں جن کی ادائیگی کے لئے کیسکونے ا±ن نادہندہ محکموں کو نوٹسز ارسال کردئیے ہیں اسی طرح محکمہ پاکستان ریلوے کے ذمہ تقریباً37ملین روپے،محکمہ نادرا تقریباً41ملین روپے، سینٹرل ایکسائز اینڈکسٹم 90ملین روپے پاکستان پوسٹ آفس136ملین روپے،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (پی ٹی سی ایل) کے ذمہ120ملین روپے،گوادرپورٹ اتھارٹی 15ملین روپے، سوئی سدرن گیس 6.58ملین روپے، سوئی ناردن گیس تقریباً8ملین روپے،محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ذمہ تقریباً18ملین روپے اورمحکمہ آرکیالوجی کے ذمہ تقریباً13ملین روپے، بلوچستان یونیورسٹی 10ملین روپے، نیشنل بینک 12ملین روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ 5ملین روپے کے بقایاجات شامل ہیںکیسکونے تمام نادہندہ سرکاری محکموں سمیت گھریلو، تجارتی اور زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی جمع کرائیں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں نادہندگان کے کنکشنز بلاتاخیر منقطع کردے گی جس کے بعد کیسکو نادہندہ صارف کے کنکشن منقطع ہونے یا کسی بھی زحمت اور پریشانی کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں