یونیورسٹی آف لورالائی کے طلبہ میں بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کے تحت 34 لاکھ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم
لورالائی (آن لائن) صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے یونیورسٹی آف لورالائی کے مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات میں بے نظیر انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت 34 لاکھ روپے سے زائدمالیت کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب لورالائی میں تعلیم انکی ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل سے قائم مقام وی سی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی سربراہی میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ نے ملاقات کی جس میں یونیورسٹی آف لورالائی کی مزید بہتری کے لیے مختلف حوالوں سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،صوبائی وزیر حاجی محمد خان نے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کے لیے 03 نئی کوسٹر چلانے کا بھی افتتاح کیا۔
Load/Hide Comments


