عبدالقیوم کو ناحق قتل کیا گیا، بلوچ مسلح تنظیم لگائے گئے الزامات کا ثبوت پیش کرے، لواحقین کا مطالبہ
تربت (بیورو رپورٹ) عبدالقیوم کے لواحقین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عبدالقیوم پر بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے لگائے گئے الزامات حقائق کے خلاف اور بے بنیاد ہیں ، وہ ایک سیدھا سادہ انسان تھا جس کو بے گناہ اور ناحق قتل کر دیا گیاہے،اُس سے سارا علاقہ بخوبی واقف تھا، اُس کی کسی بھی مسلح جھتے، تنظیم یا ریاستی ادارے سے کسی قسم کی وابستگی نہیں تھی، وہ اپنا گزر بسر اپنی مدد آپ کے تحت کرتا تھا،ہم قیوم ولد حاجی محمد سعید کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تنظیم اور اُسکے حمایت کاروں سے اپنے بھائی کی ناحق خون کا حساب مانگتے ہیں اور وہ بے بنیاد الزامات جو قیوم پر لگائے گئے ہیں اُن کے ثبوت مانگتے ہیں، کسی کے لخت جگر کو اس طرح قتل کرنا اور اُس کے گھر سمیت پورے خاندان کو تاریکیوں میں دھکیلنا کہاں کی قومی جدوجہد ہے؟ہم سمجھتے ہیں ایسے کسی بے گناہ کو اس طرح قتل کرنا قوموں کے دلوں میں محض نفرتیں پیدا کرتی ہیں اور تنظیم کے اس گھنا¶نے عمل کی وجہ سے ہمارا پورا خاندان اس وقت شدید قرب میں مبتلا ہے،آخر میں ہم قیوم پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور مسلح بلوچ تنظیم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لگائے گئے الزامات کو ثابت کرے یا اس ناحق خون کا جواب دے۔


