تربت دھماکہ قابل مذمت ہے، سیکورٹی انتظامات مزید موثر کیے جائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق اور خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تخریب کاری کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے تاہم تخریب کاروں کے مزموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقی کا عمل جاری رکھ کر عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جاسکتا مکران کے باشعور عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق اہلکار کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں