وزیر داخلہ نے گوادر میں طاقت کا مظاہرہ کیا، وڈھ میں ان کا لہجہ کیوں نرم تھا، ہدایت الرحمن
کوئٹہ (یو این اے) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ آج پریس کانفرنس کا مقصد ماجد جوہر کو جیل میں 50دنوں سے بے جا قید میں رکھنے کے بارے میں ہے تمام لوگ ضمانے پر رہا ہوچکے ہیں اتحادی حکومت سیاسی ا نتقام کا نشانہ بنا رہی ہے گوادر کے لوگوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ماجد جوہر بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر اپنے وارڈ کا وائس چیئر مین منتخب ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا ہدایت الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ماجد جوہر رہا نہ ہوئے تو عید کے دن بھی گوادر میں ریلی نکالیں گے جھوٹے مقدمات کیخلاف 26جون سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بجٹ کرپشن کا بجٹ ہے صوبے کے بجٹ میں کسی میگا منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا بلوچستان کے وزیر داخلہ نے گواد رمیں آکر فرعونیت کی ہے بلوچستان کے نواب اور سرداروں نے قبرستان ہی آباد کئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وڈھ کو مسلح جتھوں سے پاک کیا جائے وزیرداخلہ نے گوادر میں تو طاقت کا مظاہرہ استعمال کیا لیکن وڈھ میں ان کا لہجہ کیوں نرم تھا انہوں نے کہا کہ گوادر میں دونوں مسلح لوگ گزشتہ 6روز سے آمنے سامنے ہیں اس مسئلے کا حل نکا لا جائے ۔


