استور کے جنگل میں آگ لگنے سے 3 ہزار سے زائد درخت جل گئے
استور (صباح نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع استور کے جنگل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3ہزار سے زائد درخت جل گئے۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 3ہزار سے زائد درخت جل گئے۔ذرائع نے بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
Load/Hide Comments


