کوئٹہ میں شہری غیر محفوظ، ایس بی کے سے خاتون کی گاڑی، بی ایم سی کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں موٹر سائیکل اور گاڑی چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے گزشتہ روز ملازمت کے لئے انٹرویو دینے جانے والی خاتون کی گاڑی اور ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والے شہری کی موٹر سائیکل چور لے اڑے عید کے قریب آتے ہی راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ ان وارداتوں کے تدارک کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں پولیس کے گزشت میں اضافہ کر کے چوروں اور راہزنوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے شہریوں کو مصیبت میں مبتلا کررکھا ہے گزشتہ روز نواں کلی کی رہائشی خاتون مہوش سعید اپنی گاڑی پرائیر پورٹ روڈ پر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میںملازمت کے حصول کیلئے نجی میرج ہال میں انٹرویو دینے گئی واپس آکر چیک کیا تو اس کی گاڑی غائب تھی جس کو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تھے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ خاتون کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا جس پر وہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوگئی اسی طرح گزشتہ شپ اے ون سٹی کا رہائشی ریٹائرڈ سرکاری ملازم بی ایم سی ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں چیک اپ کیلئے گیا واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے عوامی حلقوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ انہیں قانون کی گرفت میں لا کر سزا دی جائے۔اور شہریوں کو ان کے مظالم سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔


