مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ضلعی انتظامیہ حب نے ایڈوائزری جاری کردی

حب (آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشگی اطلاعات پر ڈسٹرکٹ اڈمنسٹریشن حب نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ڈپٹی کمشنر حب زاہدخان کے زیرصدارت ڈپٹی کمشنرآفس میں مون سون پلان کی تیاری اورحفاظتی انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان اورچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات کی روشنی میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے مابین مربوط کوآرڈینیشن اور برساتی نالوں سیوریج سسٹم کی درستگی صفاءاور ایمرجنسی کوئیک رسپانس ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ مون سون پلان مﺅثر اور سرکاری اداروں کے مابین مربوط کوآرڈینیشن یقینی بنایا جائے انہوں نے سرکاری افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوءکے مطابق تمام ادارے تیاریاں مکمل رکھیں مشینری ڈی واٹرنگ پمپ تیار اور ریسکیو عملے کو الرٹ رکھا جائے اس موقع پر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے مون سون پلان کے حوالے سے تجاویز اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی اجلاس میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جانشیر چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر ایف سی 54 ونگ کے میجر سعداللہ دریجی وندرسونمیانی اورحب کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر محکموں کے سرکاری وضلعی پولیس کے افسران شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں