اپوزیشن اپنی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی تقریر کرونا وبا کی وجہ سے خطے اور عالمی سطح پر درپیش حالات سے مکمل لاعلمی کا مظہر ہے،(ن)لیگی رہنما کابیان تضادات کا مجموعہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے،اپوزیشن اپنی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے،پاکستان کے عوام با شعور ہیں۔ملکی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کی تقریر کرونا وبا کی وجہ سے خطے اور عالمی سطح پر درپیش حالات سے مکمل لاعلمی کا مظہر ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان کا بیان تضادات کا مجموعہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے وطن عزیز کے اداروں کو تباہ حال کر کے بے سمت کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی سمت درست کرکے خوشحالی اور ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام با شعور ہیں۔ملکی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات اور فوائد کے لئے اداروں کو مفلوج کیا۔انہوں نے کہاکہ اپنے منشور کے تحت ہم اداروں میں اصلاحات کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مثبت تجاویز کی بجائے سیاست

اپنا تبصرہ بھیجیں