بلوچستان کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے بی این پی کی کال پر 3 جولائی کی پہیہ جام کی حمایت کردی

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ اہل بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹروں ،تاجروں، مسافر بردار گاڑیوں اور ہر مکتبہ فکر سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 3 جولائی کو سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، بی این پی کے مرکزی کال پر وڈھ کی تشویش ناک صورتحال اور ڈیتھ اسکواڑ کے کارندوں کے مظالم کے خلاف بلوچستان بھر میں قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال ہوگا،بلوچستان بھر کے قومی شاہراہوں کو بی این پی ہر قسم کے ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھے گی ،اہل بلوچستان بی این پی اور قائد بلوچستان سردار اختر مینگل سے مکمل اظہار یکجہتی کے لئے اپنے گاڑیاں شاہراہوں پر لانے سے گریز کریں تاکہ وہ مزید کسی زحمت کا شکار نہ ہوں اور کسی بھی تکلیف سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ڈیتھ اسکواڑ کے کارندوں نے پورے بلوچستان خصوصا وڑھ شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے آئے روز قتل ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں یہی عناصر ملوث ہیں، سینکڑوں بلوچوں کو قتل کرکے اپنے ہاتھ انکے خون سے رنگین کردیا گیا ہے 3 جولائی کو اہل بلوچستان نے کرایہ کے قاتلوں کے خلاف اپنا بھرپور ردعمل و نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی کے کال کو کامیاب بنائیں، انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز تنظیموں، عوام ،پبلک ٹرانسپورٹ، خواتین و بچوں بزرگوں سے اپیل کی یے کہ وہ 3 جولائی کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں بی این پی کے کارکن 3 جولائی کے پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے اپنی تیاریاں زور و شور سے جاری رکھیں اور 3 جولائی کے پہیہ کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں