عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

کوئٹہ (یو این اے) عام انتخابات2023 ءالیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیںالیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کی دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جاسکتی ہیںالیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے، ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہیں، ہر درخواست پرسیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا بھی ضروری ہے،درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائےگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فروری مارچ کے پنجاب،کے پی انتخابات کے لیے درخواست دینےوالی پارٹیاں دوبارہ درخواست دیں، نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول درخواست پر غور نہیں کیا جائےگا، آج سے قبل انتخابی نشان کے حصول کی درخواستوں پربھی غور نہیں کیا جائےگاالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات کے لیے 19 جولائی2023 کہ بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائےگا، درخواستوں کیساتھ الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 206 کے منسلکہ حلف نامہ لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں