چاغی واہ نوبل کمپنی کے بارود اسٹور میں دھماکہ، 3 سیکورٹی اہلکار، ایک چوکیدار زخمی

چاغی (یو این اے) واہ نوبل کمپنی کے بارود اسٹور میں دھماکہ سے3 سیکورٹی اہلکار اور 1 چوکیدار معمولی زخمی ہوگئے، سیندک پروجیکٹ انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیندک پروجیکٹ اور ٹان شپ ایرے سے 5 کلو میٹر دور پہاڑی علاقہ میں واہ نوبل کمپنی کے ایک بارود اسٹور میں اچانک دھماکہ ہوا ہے جس سے 4 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لئے سیندک پروجیکٹ کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسٹور میں دھماکہ کس وجہ سے پیش آیا ہے جس کی تحقیقات سیندک پروجیکٹ اور پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں