جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جاپان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے ،جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل موجود ہے،آئی ٹی سیکٹر میں بھی تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں