کوئٹہ اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی سمیت راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ نواحی علاقے صدر تھانے کی حدود میں چوری ڈکیتی سمیت راہزنی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے پولیس سمیت انتظامیہ خاموش تماشی بنی ہوئی ہے فریاد لے جانے والے لوگوں کے ساتھ بھی متعلقہ تھانے کے حکام تعاون کرنے کو تیار نہیں ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ ،ہدہ ،اسپنی روڈ سمیت تھانے صدر کے حدود میں چور ی ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکا ہے عید سے پہلے سے وارداتوں میں اضافہ ہو ا جو تاحال جاری ہے پولیس سمیت انتظامیہ تمام تر صورتحال میں خاموشی اختیار کی ہوگئی ہے شہریوں کا کہنا ہے ہے کہ ایک جانب قیمتی سامان ،موٹرسائیکل سے محروم ہوجاتے ہیں جب فریاد لیکر تھانے جاتے ہیں تو وہاں موجود عملے کی جانب سے بھی تعاون نہیں کیا جار ہا ہے لہذا آئی جی پولیس بلوچستان ،صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو سمیت اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں تھانے صدر کے حدود سمیت دیگر علاقوں میں راہزنی ،چورٹی اور ڈکیتی کے وارداتوں کی روک تھام کے لئے پولیس کا ایکشن میں لائے جائے اور پولیس کی جانب سے عوام کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر بھی فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں