چمن دھرنا کمیٹی کا احتجاج جاری، شاہراہ 6 روز سے بند، مظاہرین نے خیمے لگا دیے

چمن (یو این اے )چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف احتجاج جاری 6 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل ، مظاہرین نے پاسپورٹ دفتر اور کوژک ٹاف پر خیمے لگا دیئے آئندہ روز دیگر سرکاری دفاتر بھی بند کئے جائینگے ، دھرنا کمیٹی چمن بارڈر پر پاسپورٹ رجیم کے خلاف دھرنا 7 ماہ سے جاری ہے دھرنا شرکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوکر چمن کوئٹہ شاہراہ احتجاجا بند کر دیا اور کوژک ٹاف سمیت پاسپورٹ دفتر کے سامنے خیمے لگا دیئے مشتعل مظاہرین نے شہر کے تمام بنک ایک ہفتے سے بند رکھے ہیں جس سے کاروباری مرکز پر سخت اثرات مرتب ہوئے ہیں اسی طرح پریس کلب کو بھی تالہ لگایا ہے اور صحافتی خدمات متاثر ہے دھرنا میں کمیٹی ممبران نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ چند روز میں شہر کے تمام سرکاری دفاتر کو تالے لگائیں گے لیکن اس تمام تر صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے چھپ کا ساد لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو اور سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی جمعرات کے روز چمن کا دورہ کریں گے لیکن وہ بھی چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا تاہم چمن شہر میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں