بی این پی کی کال پر بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال ،اہم شاہراہیں بلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وڈھ کی کشیدہ صورتحال کے باعث کی گئی ہڑتال سے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں قبائلی جھگڑوں کے خلاف بلوچستان نیشل پارٹی (بی این پی) کا احتجاج جاری ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 2 درجن سے زائد مقامات پر روڈ بلاک ،ٹریفک معطل۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کی سرکاری سرپرستی اور سردار اختر جان مینگل کے خلاف سازشوں کے خلاف بلوچستان بھر میں قومی شاہرایں بند کر دی گئی ہے جس کی باعث ٹریفک کی روانی مکمل روک دی گئی۔ بی این پی کی قائدین اور ورکروں نے کوئٹہ اور اطراف میں 3 جگہوں پر قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔ کچلاک ،قلعہ سیف اللہ ، ہرنائی ،نوشکی خاران دالبندین،پنجگور، تربت گوادر ،حب، آوران ، وڈھ خضدار سوراب، بسیمہ، قلات ، منگچر ،مستونگ سبی ڈیرہ مراد جمالی،بارکھان ، میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہے اور ٹریفک روک دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں