سندھ ہائی کورٹ،9 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کا نظر بندی کیس جلد سننے کی استدعا مسترد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے 9مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کا کیس جلد سننے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عبوری چالان اور پولیس رپورٹس آنے دیں پھرسنیں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی نظربندی کے خلاف سماعت ہوئی، جس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان کے خلاف عبوری چالان ابھی تک جمع نہیں ہوا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پولیس پیپرز طلب کر لیے ہیں۔درخواست گزاروں کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمان کے خلاف کیس کا ریکارڈ اور پولیس پیپرز آچکے ہیں، جن کے مطابق جاوید علی کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا، بھائی کے بدلے دوسرے بھائی کو حراست میں رکھا جا رہا ہے، جن کا نو مئی سے تعلق نہیں انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ سماعت آج (منگل ) تک ملتوی کریں ۔ جس پرعدالت نے کہا کہ عبوری چالان اور پولیس رپورٹس آنے دیں پھر سنیں گے۔ اور مقدمے کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں