کوئٹہ سے اندرون پاکستان صرف ایک ٹرین، کرایہ بھی کافی مہنگا، عوام سستے سفر سے محروم

سبی (آئی اےن پی) کوئٹہ سے اندرون ملک جانے کےلئے صرف اےک اور ملک بھر کی مہنگی ترےن مسافر ٹرےن بلوچستان سے نواب شاہ، خےر پور، حےدرآباد، کراچی، سہون، لاڑکانہ، دادو، کشمور، ڈےرہ غازی خان، فےصل آباد جانے کےلئے کوئی رےلوے سروس نہےں، بولان مےل نائٹ کوچ، چلتن، اباسےن، مہران قصہ پارینہ بن گئےں، ہرنائی سےکشن بھی بحال نہ ہوسکا، بلوچستان سے چلنے والی واحد ٹرےن کا کرایہ بھی آسمان سے باتےں کرنے لگا، رےل کے سستے سفر سے بلوچستان کے عوام محروم، کوئٹہ سبی کے ماڈل اسٹےشن مسافروں جبکہ کھانے پینے کے اسٹال گاہکوں کے منتظر۔ سبی و گردونواح سے کوئٹہ اور اندرون ملک جانے کےلئے جعفر اےکسپرےس ٹرےن ناکام، لاکھوں کی آبادی والے بلوچستاں سے خےر پور، ٹنڈو جام، نواب شاہ، حےدرآباد، کراچی، لاڑکانہ، دادو، سہون، کوٹری، ڈےرہ غازی خان، کشمور، فےصل آباد جانے کےلئے کوئی مسافر ٹرےن نہےں۔ سابق ادوار مےں بلوچستان نائٹ کوچ کے نام سے چلنے والی مسافر ٹرےن شہےد بے نظےر بھٹو کی شہادت کے بعد بند کردی گئی جو تاحال بند ہی پڑی ہوئی ہے۔ بولان مےل اور نواب اکبر خان بگٹی اےکسپرےس، چلتن اےکسپرےس اور اباسےن اےکسپرےس، مہران اےکسپرےس کی بندش سے جہاں رےلوے کو لاکھوں روپے کو نقصان ہوا، وہاں مسافروں کو بھی رےلوے کے سستے سفر سے محرومی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئٹہ سے چلنے والی جعفر اےکسپرےس مےں سےٹوں اور برتھ کے کوٹے بھی آٹے مےں نمک کے برابر ہے جبکہ ملک بھر کی مہنگی ترےن ٹرےن بھی شمار ہورہی ہے۔ اےک جانب کوئٹہ سبی رےلوے اسٹےشن پر اربوں روپے لگا کر ماڈل رےلوے اسٹےشن بناےا جارہا ہے جبکہ کوئٹہ سے صرف اےک رےل گاڑی ہی چلائی جارہی ہے جو انتہائی ناکافی ہے۔ کوئٹہ، کولپور، مچھ، آب گم، سبی، بختےار آباد، ڈےرہ مراد جمالی، ڈےرہ اللہ ےار سے روزانہ ہزاروں کی تعداد مےں شہری رےلوے سروس استعمال کرتے ہےں، ہزاروں مسافر ناکافی مسافر ٹرےنوں کی وجہ سے رےلوے کے سستے سفر سے محرومی کاشکار ہےں۔ بلوچستان بھرکے عوامی، سماجی، سےاسی حلقوں نے وفاقی حکومت اور محکمہ رےلوے سے مطالبہ کےا کہ سبی سمےت بلوچستان کی آبادی کے تناسب سے نئی اور جدےد ٹرےن سروس کا آغاز کےا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں