ریاستی تخریب کاری سمیت ہر قسم کی شدت پسندی کی مذمت کی جانی چاہیے، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل کے 23 ویں اجلاس کے ورچوئل سیشن سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کا استحکام خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔ ریاستی تخریب کاری سمیت ہر قسم کی تخریب کاری کی مذمت کی جانی چاہیے۔ اسی طرح مذہبی اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہےجب دنیا کومعاشی اورسلامتی کےچیلنجزکاسامناہے۔ رابطےجدیدعالمی معیشت میں بنیادی اہمیت اختیارکرگئےہیں۔ رابطوں کے فروغ کے ذریعےمعاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سی پیک معاشی خوشحالی،امن اوراستحکام میں گیم چینجرثابت ہوگا۔ سی پیک کےتحت خصوصی تجارتی زونزقائم کیےجارہےہیں۔ وسطی ایشیا میں پاکستان کوایک منفردجغرافیائی حیثیت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں