میرانشاہ میں خودکش دھماکہ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 3 شہری زخمی
راولپنڈی (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 3 شہری زخمی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 شہری زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکے میں صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار سیکورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ڈیوٹی پر تعینات نوجوانوں نے بروقت کارروائی کرکے بڑے سانحہ سے بچالیا۔
Load/Hide Comments


