پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس، سردار ایاز صادق چیئرمین منتخب

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سردار ایاز صادق کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، کمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کر لیں، سیکرٹری پارلیمانی امور کو ہر اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی اور وقت کم ہے، ہمارے پاس صرف 10 روز ہیں، ہم نے جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے، 13 اگست سے پہلے ان اصلاحات کو دونوں ہاو¿سز سے منظور کرانا ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ٹی او آرز بنائیں گے، ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ کمیٹی نے مردم شماری سمیت دیگر امور کو دیکھناہے، مردم شماری ٹھیک ہوگی تو الیکشن ٹھیک ہوں گے، وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ ممبران کو پہلے تازہ ترین الیکشنز ایکٹ فراہم کر دیں جو پہلے ہی الیکشنز ایکٹ میں ترامیم آئی ہیں ان کو تجاویز میں شامل کریں، پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اگلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں