گندم خریداری کا معاملہ، نوا ز شریف نے وزیر اعظم کو طلب کر لیا، قائدین آج اجلاس کرینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں گندم خریداری کے معاملے نے ن لیگ کے مرکزی قائدین کو سرگرم کر دیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت پیدا ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین آج ماڈل ٹاو¿ن پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے، نواز شریف نے آج ہی شہباز شریف کو طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک سہ پہر 2 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ اہم بیٹھک میں رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ماڈل ٹاو¿ن اجلاس میں صوبائی وزراءاور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شریک ہوں گے جبکہ مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں