خیرپور میں ایک ہی گھر کے 4 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

خیر پور (نیوز دیسک)سندھ کے شہر خیرپور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 4 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی گھر کے 4 بچے لالن نہر میں نہانے گئے جہاں وہ ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور چاروں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں