سہولت سینٹر کا مقصد سائلین اور وکلاءکو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بلوچستان آنا بڑی خوشی کی بات ہے، سہولت مرکز کے افتتاح سے عوام کو کئی سہولت میسر آئے گی ، سہولت سینٹر کے قیام سے عوام کو موثر اور آسان انداز میں میسر آئے گی، سینٹر کا مقصد سائلین اور وکلاءکو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے، سینٹر کے قیام سے انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا، خواہش ہے کہ یہ سینٹر صوبے کے ہر ضلع اور ہر تحصیل میں قائم کیا جائے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس فنڈز قائم کیا جائے ، ہمارا وعدہ ہے کہ اس طرح کی سہولت ملک کے ہر ڈسٹرکٹ میں قائم کریں گے، 8 اگست کو شہیدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انکی جدوجہد کو جاری رکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں