راولا کوٹ میں حالات کشیدہ، عوامی ایکشن کمیٹی کے لانگ مارچ پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی، متعدد زخمی، ذرائع

راولا کوٹ (صباح نیوز) راولاکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گئے، راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی دانش ارشاد کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی شب حالات اس وقت زیادہ خراب ہوئے جب لانگ مارچ کے شرکا نے راولاکوٹ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا، تصادم میں گولیاں لگنے سے کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں کی بڑی تعداد بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد راولاکوٹ میں میسر نہ ہونے کی وجہ سے لگ بھگ 40 کلومیٹر دور پلندری اسپتال میں لے جایا جاتا رہا جس وجہ سے کئی زخمیوں کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوئی۔ ادھر عوامی ایکشن کمیٹی نے منگل کی صبح 20 جاں بحق ہونے والوں کی فہرست جاری کی تھی۔ راولاکوٹ شہر کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے، لانگ مارچ کے شرکا اگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں