کراچی میں ڈاکو راج، سیکورٹی گارڈ اور شہری لٹ گئے، مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے کھار ادر میں ڈاکوﺅں نے سیکورٹی گارڈ اور شہریوں کو لوٹ لیا، تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم نے کرسی پر بیٹھے سکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور اسلحہ چھین لیا، سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے کے بعد ملزم قریب کھڑے شہریوں کی جانب بڑھا اور انھیں بھی ہتھوڑے سے ڈرا کر لوٹ لیا۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ واردات کے کچھ ہی دیر بعد قریب سے پولیس موبائل بھی گزری۔واردات کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں