سوات، مسافر وین کھائی میں جا گری، 14افراد زخمی

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع مدین میں مسافر وین کھائی میں جاگری، تفصیلات کے مطابق وین حادثے میں 14مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مدین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال میں زخمیوں کو ہنگامی طور پر طبی امداد دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مدین سے مینگورہ جارہی تھی۔ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں