عالمگیر ترین کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ گذشتہ شب لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی تھی جس میں جہانگیر ترین، ہمایوں اختر، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری کے علاوہ قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔عالمگیر ترین نے گذشتہ روز بیماری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمگیر ترین نے سر کے دائیں طرف پستول رکھ کر گولی چلائی جو آر پار ہو گئی۔ عالمگیر ترین پاکستان سپر لیگ کی ملتان ٹیم کے مالک ہونے کے علاوہ مشہور کاروباری شخصیت بھی تھے۔
Load/Hide Comments


