لورالائی،دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے مابین تصادم ، 15 افراد زخمی

کوئٹہ( این این آئی) لورالائی میں دو اقوام کے درمیان پرانی رنجش کی باعث لڑائی جھگڑے کے دوران 15افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لورالائی کے مہاجر اڈہ پر دو اقوام کے درمیان پرانی رنجش کی باعث لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں اور لکڑیوں کے وار سے 15افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں