قلات، مزدا ٹرک کی ٹرک سے 2موٹرسائیکل سوار زخمی

قلات:قلات میں قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک موٹر سائیکل کو کچل دیا حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں قلات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا قلات میں گزشتہ روز قومی شاہراہ کوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار صفیح اللہ اور عبدالخالق شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دو نوں زخمیوں کو ڈی ایچ ایک پہنچا دیا جہا ں ابتدائی طبعی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ قلات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور عطا محمد گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں