کوئٹہ کی پہاڑی چوٹیوں میں بھٹکنے والا 17 سالہ کوہ پیما گھر پہنچ گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان کے علاقے پشتون آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان کوہ پیماہ محمود آباد کی پہاڑی رینج پر ہائکنگ کے دوران بھٹک کر لاپتہ ہو گیا، اہلِ خانہ کی شکایت پر دو روز تک پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس نے کوئٹہ کے کوہِ مہردار کی پہاڑی چوٹیوں پر کوہ پیماہ کو تلاس کیا، سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ تاہم نوجوان کوہ پیماہ پہاڑی چوٹیوں پر راستہ بھٹک کر کولپور تک جا پہنچا تھا جہاں سے قومی شاہراہ نظر آنے ہر پہاڑی چوٹیوں سے اتر کر بذریعہ گاڑی واپس کوئٹہ پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments


