ٹویٹر انتظامیہ کا کارنامہ، گلگت بلتستان کو بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر کا حصہ ظاہر کردیا
اسلام آباد (آن لائن) ٹویٹر انتظامیہ کا کارنامہ، گلگت بلتستان کو بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر کا حصہ ظاہر کردیا۔ تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان سے کی جانے والی ٹویٹس بھارتی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے ظاہر کی جانے لگیں۔ گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاو¿نٹ تک رسائی بھی ختم کر دی گئی۔گلگت میں موجود صارفین کی لوکیشن بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر دکھائی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اثر و رسوخ پر ٹویٹر نے مبینہ طور پر گلگت بلتستان کی جیو ٹیگنگ میں تبدیلی کی ہے۔
Load/Hide Comments


