کوئٹہ میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں، ایس ڈی پی او شالکوٹ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) شالکوٹ سرکل کی حدو میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں قابو پا نے میں ناکامی پر ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل کو معطل کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل آف بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے باپ بیٹے کی ہلاکت اور شالکورٹ سرکل میں امن و امان کو برقرار نہ رکھنے ،اسٹریٹ کرائم میں اضافہ کی روک تھام نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پرڈی ایس پی و ایس ڈی پی او شالکورٹ سرکل خلیل احمد بگٹی کو معطل کر دیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں