ژوب چھاونی پر حملہ کے بعد شہر میں تعلیمی ادارے 3 دنوں کے لیے بند
کوئٹہ(یو این اے )شمالی بلوچستان کے ضلع ژوب میں انتظامیہ نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز بھی 3 دن کے لیے بند رہنے کا اعلان کیا ہے ڈپٹی کمشنر ژوب نے گزشتہ روز ژوب چھانی پر حملے کے پس نظر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکول، کالج اور یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ڈپٹی کمشنر کے اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز جمعرات سے ہفتہ تک 3 روز کے لیے بند رہیں گے۔
Load/Hide Comments


