سور ج اتوار کو 2 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہو گا

اسلام آباد(صباح نیوز)قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج توار کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگاجبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا۔ 16جولائی کو اس وقت زمین پرایک چھڑی عمودا گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پرایک خط کھینچ دیں اوراس خط پرعمودگرائیں شامل سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں