حکومت قبضہ گیروں کو نہیں ہٹاتی تو دوسرا آپشن بندوق اٹھانا ہے، مندوخیل قبائل کا انتباہ

ژوب (آن لائن) مندوخیل سلیمان خیل مینزئی کا تنازعہ 12روز سے مندوخیل سلیمان خیل مینزئی آمنے سامنے مورچہ بند ہیں، اسی سلسلے میں مندوخیل قوم کی جانب سے احتجاجاً ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا کوئٹہ اور ڈی آئی خان کی جانب سے آنے والے ہیوی اور عام گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاج میں مندوخیل قوم کے تمام معتبرین اور جوان شریک تھے۔ اس موقع پر سردار محمد ایوب خان مندوخیل اور کمیٹی ارکان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ہماری سرزمین سے فوری طور قبضہ گیروں کو ہٹائے مندوخیل باشعور اور تعلیم یافتہ قوم ہے اورہم نے اپنے تمام تر آئینی قانونی عدالتی اور قبائلی تقاضے پورے کئے ہیں مگر سلیمان خیل مینزئی جو افغان پاندہ ہیں ہماری سرزمین پر حکومت کی پشت پناہی میں قبضہ گرہیں بارہ روز قبل 40گھرانوں نے پڑاﺅ ڈالا ہے اور ان کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے جس پر مندوخیل قوم نے آمنے سامنے پوزیشن لی ہے اور آج احتجاجاً مندوخیل قوم نے ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان شاہراہ بلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت قبضہ گیروں کو نہیں ہٹاتی تو قوم مندوخیل کیساتھ دوسرا آپشن بندوق اٹھانا ہے اور اس کا فیصلہ قوم کے معتبرین پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے جس کے سخت نتائج برآمد ہونگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی حکومت قبضہ گروں کو فوری طور ہٹا کر مندوخیل قوم کی سرزمین ان سے خالی کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں