سانگھڑ: شوہر سے ناراض خاتون نے 3 بچیوں سمیت خود کو آگ لگا دی

مقامی پولیس کے مطابق آگ لگنے سے خاتون اور 2 بچیاں جل کرجاں بحق جبکہ ایک بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے میری اہلیہ نے وقت پر روٹی پکا کر نہیں دی، جس پر لڑائی ہوئی تھی۔

شوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے گھر سے باہر چلے جانے کے بعد میری بیوی نے بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کر کے آگ لگادی۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے علاقے چھور کے قریبی گاؤں میں بیماری سے تنگ آکر بیوی نے خود کشی کی تھی۔ اہلیہ کی نعش جھولتی دیکھ کر غریب محنت کش ہمت ہار بیٹھا تھا اور خود کو بھی لٹکا کر خود کشی کرلی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بیمار بیوی کا غربت کے باعث علاج نہیں ہو پارہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں سخت پریشانی تھی۔

میاں بیوی کی جانب سے خودکشی کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق خود کشی کرنے والے میاں بیوی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ علاقے میں میاں بیوی کی ایک ساتھ خود کشی کے واقع سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں