صوبائی حکومت جانے پر یوم نجات منایا جائیگا، انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں عوام کا فیصلہ قبول کریں گے، ہدایت الرحمن

حب (این این آئی) حق دو تحریک کے سربر اہ وجماعت اسلامی بلو چستان جنر ل سیکریٹری مو لانا ہد ایت الر حمن بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان کے عوام پر اسٹیبلشمنٹ ، بی این پی اور جمعیت علما ءاسلام نے ملکر نا لا ئق ترین حکو مت مسلط کی ہے ،70سالو ں میں بلو چستا ن کے عوام نے ایسی نا لا ئق ترین حکو مت نہیں دیکھی ،جس دن یہ حکو مت جا ئے گی اس دن کو ہم یوم نجات کے طور پر منائیں گے ،آنے والے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ قبول نہیں بلکہ عوام کا فیصلہ قبو ل کریں گے ان خیالا ت اظہار انہو ںنے منگل کے روز حب آمد کے موقع پر جامع اسلامیہ فاروقیہ مینگل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پرجماعت اسلامی بلو چستان کے نا ئب صدر حافظ محمد اسما عیل ، ضلعی امیر حب محمد اقبال ابڑو، جنر ل سیکریٹری ضلع حب مولانا یعقوب ، امیر مقام الہ آبا د مو لانا غلام حیدر ، امیر پاٹھڑہ سہیل احمد لاسی ، امیر وندر خالق زمان ، صدر جے آئی یوتھ مکران ریجن محمد جان مری ودیگر موجود تھے مو لانا ہد ایت الر حمن بلو چ نے کہا کہ وزیر اعلی بلو چستان قدوس بزنجو سوئے ہوئے ہیں ان کو معلوم نہیں ہو گا کہ اس کی حکو مت کے با قی 20دن ہیں جبکہ عوام کو معلو م ہو گیا ہے کہ نا لا ئق حکو مت کے 20دن باقی رہے گئے ہیں اس وقت بیورو کریسی ، حکومتی ممبر ان ، اپو زیشن ممبران دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹ میں مصروف ہیں ،مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کے لیئے اشتہارکا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے ،بینکو ں اور خزانہ آفسز سے چیک ریلیز ہو رہے ہیں آسامیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جا ری ہے انہو ں نے کہاکہ 4سال 11مہینو ں میں اتنے اشتہار ات آسامیوں کے نہیں آئے جتنے ان دو سے تین ہفتوں کے د وران شائع ہو ئے ہیں ،انہو ںنے کہاکہ آڈیٹر جنر ل آف پا کستان نے اپنے رپو رٹ میں کہا کہ 34ارب 63کروڑ روپے کی ایک سال کے دوران مختلف محکموں میں کر پشن کی گئی ہے ، بلو چستان میں گھوسٹ اسکو ل ، ہسپتالیں ،ملازمین،ڈیمز اور پلیں موجود ہیں انہو ںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے جانے سے بلو چستان کے عوام خوش ہو نگے ،اس دن ہم مٹھا ئیاں تقسیم کریں گے اور اس دن کو یوم نجات کے طور پربھی منا ئیں گے ، بلو چستان کے عوام آنے والے انتخابات میں ایک ایماند ار ، دیانتدار اور ساحل و وسائل کی حفاظت کرنے والے نمائند ے کو منتخب کر یں ، سیندک، ریکوڈک ،گوادر پورٹ اور معدنیات کو فروخت کرنے والے نما ئندﺅں کو نہ لا ئیں چاہیئے وہ قوم پرست سے ہوں، چاہیئے کو ئی مذہبی جماعت سے ہو چاہیے اسٹیبلشمنٹ کے مورے ہوں انہو ںنے کہاکہ آ ئند ہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے جعلی اور پولٹری فارم کے لیڈوں کو دھاندلی اور ٹھپہ کلچر کے زریعے لایا تو ہم اس کی مذاحمت کریں گے ،بلو چستان میں عوامی نمائند ہ حکومت نہ ہو نے کی وجہ سے بلو چستان کے عوام آج بد حالی کی زند گی گزارنے پر مجبور ہیں ،سی پیک کے پروجیکٹ سے محروم ہیں ، پورے بلو چستان میں ایک کلومیٹر موٹروے نہیں جبکہ دیگر صوبو ں میں مو ٹروے بنائے جا رہے ہیں ،حالیہ صوبا ئی بجٹ میں کو ئی بڑی ہسپتال یادیگر کو ئی بڑا منصوبہ نہیں دیا گیاجس کی وجہ موجودہ نا لا ئق حکومت ہے جو کہ بلو چستان کے عوام پر ظلم وذیا دتی ہے انہو ںنے کہاکہ بلو چستان میں حق دو تحریک جا ری ہے جسے مذید فعال بنا ئیں گے اسی پلیٹ فارم سے بلو چستان کے حقو ق کے لیئے جدوجہد کریں گے ، آنے و الے انتخابا ت میں اسٹیبلشمنٹ بلو چستان کے حقیقی نمائندوں کو موقع دیں ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ قبول نہیں بلکہ عوام کا فیصلہ قبول ہے عوام جسے چاہیں اسے اپنا نمائند ہ مقرر کرے ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرالر کے خلاف چلا ئی جانے والی تحریک کا میاب ہو ئی جبکہ ٹرالر مافیا میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملوث ہیں ، بلو چستا ن کے تمام مسائل کے حل کے لیئے ہما ری جدوجہد کا سلسلہ رہے گا،عوام نے منتخب کیا تو پارلیمنٹ میں بھی عوام کے حقوق کے لیئے بھر پور ا?واز بلند کر یں گے ،گوادر کے عوام کی مشاورت ان فیصلے سے ہی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں